Wednesday , April 26 2017
Home / Top Stories / ایم ائی ایم رکن اسمبلی کاروان کے خلاف مقدمہ درج

ایم ائی ایم رکن اسمبلی کاروان کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد۔کاروان کے مجلسی رکن اسمبلی کوثر محی الدین کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس نے خاتو نسے بدسلوکی کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

حکیم پیٹ ٹولی چوکی کی ساکن ثناء بیگم نے بنجارہ ہلز پولیس میں ایک تحریری شکایت درج کروائی جس میں بتایا گیا کہ ٹی آر ایس پارٹی کارکن شاہ رخ پر ایم ائی ایم کارکنوں کے حملے کی اطلاع پر وہ مقام پر پہنچیں جہاں پر مجلسی رکن اسمبلی کوثر محی الدین جو پہلے سے موجود تھے نے ان پر حملہ کردیااور ثناء بیگم کے ساتھ بدسلوکی کی ۔

شکایت میں یہ بھی بتایاگیا کہ رکن اسمبلی نے خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

انسپکٹر بنجارہ ہلز کے سرینواس نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 509کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیا او رتحقیقات جاری ہیں

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT