Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ایس طلبہ کو ایم بی بی ایس کی 107 نشستیں

ایم ایس طلبہ کو ایم بی بی ایس کی 107 نشستیں

تین طلباء این سی سی و اسپورٹس زمرہ کے تحت منتخب
حیدرآباد ۔ 3 اکٹوبر (پریس نوٹ) ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی تازہ کونسلنگ میں مزید تین نشستوں کے حصول کے ساتھ تلنگانہ میں رواں سال میڈیکل نشستیں حاصل کرنے والے ایم ایس طلباء و طالبات کی تعداد 107 تک پہنچ گئی ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے مطلع کیا ہیکہ کونسلنگ کے پہلے مرحلہ میں ایم ایس کے 104 طلبہ کو نشستیں حاصل ہوئیں جبکہ اس کے دیگر تین طلبہ کو کونسلنگ کے آئندہ مراحل میں این سی سی اور اسپورٹس کوٹہ کے تحت داخلے ملیں گے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر افضل الرحمن نے کہا کہ ’’اسپورٹس کے زمرہ میں حالیہ منعقدہ کونسلنگ میں ایم ایس کے تین طلبہ کو میڈیکل کالجوں میں داخلہ ملا ہے۔ ایم ایس اپنے ہونہار طلبہ کی نہ صرف تعلیمی میدان میں مدد کرتا ہے بلکہ دیگر شعبوں میں بھی ترغیب اور رہنمائی کے ذریعہ اپنے مقاصد کے حصول میں مدد کرتا ہے‘‘۔ افضل الرحمن نے مزید کہا کہ محمد زعیم احمد ولد لئیق احمد، محمد حبیب مجتبیٰ ولد محمد عبدالفہیم اور نعمان بن سالم ولد سالم بن جعفر، فھاجی ایم ایس کے وہ تین خوش نصیب طلبہ ہیں جنہیں این سی سی اور اسپورٹس زمرہ کے تحت داخلے ملے ہیں۔ این سی سی کوٹہ کے تحت زعیم کو گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد میں داخلہ ملا ہے۔ اسپورٹس زمرہ کے تحت حبیب کو پانینیا انسٹیٹیوٹ آف سائنسیس اور نعمان کو سری سائی ڈینٹل کالج وقارآباد میں این سی سی ؍ او سی کوٹہ کے تحت داخلہ ملا ہے۔ ایم ایس کے 107 کے منجملہ 100 طلبہ کو میڈیکل اور سات کو بی ڈی ایس کالجوں میں داخلے ملے ہیں، جس پر ایم ایس انتظامیہ نے بارگاہ رب العزت میں شکر ادا کرتے ہوئے ان ہونہار طلباء و طالبات کے درخشاں مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ افضل الرحمن نے مزید کہا کہ ہر سال بالعموم ایک تہائی میڈیکل نشستیں ایم ایس طلباء و طالبات کو ہی حاصل ہوا کرتی ہیں لیکن بحمدللہ اس سال ایم ایس طلبہ نے ایک تہائی سے زائد نشستیں حاصل کئے ہیں۔ ایم ایس انتظامیہ نے ان کامیابیوں کیلئے طلبہ، تدریسی اسٹاف اور اولیائے طلبہ کی مخلصانہ کوششوں کی ستائش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT