Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ایس یونیورسٹی بنے اور دنیا کے اعلی تعلیمی ادارہ کا روپ لے ۔ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی

ایم ایس یونیورسٹی بنے اور دنیا کے اعلی تعلیمی ادارہ کا روپ لے ۔ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی

اسٹاف کو اعزاز کے ساتھ ایم ایس کا سہ روزہ سلور جوبلی تقریب کا اختتام
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری ۔ ( پریس نوٹ ) ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی سہ روزہ سلور جوبلی تقریب آج ایک نئی کے سونچ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔ تقریب کے آج آخر دن ایم ایس کے اسٹاف کے نام منسوب کیا گیااور اس موقع پر ایم ایس کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ ایم ایس کے چیر مین محمد عبد الطیف خان نے مرد ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو اعزاز سے نوازا جبکہ لیڈی اسٹاف کو ایم ایس کی فیانس ڈائرکٹر نزہت خان نے ربن پہنا کر اعزاز سے نوازا جس میں درجن سے زائد ایسے اسٹاف شامل ہیں جو 10سے 15  برس ایم ایس میں مکمل کر چکے ہیں ۔اسکے علاوہ پورے اسٹاف کے لئے ایک قرعہ کا اہتمام جس میں تین Activa اور ایک کار اسٹاف کو دیا گیا۔ایم ایس کے 25 برس کے سفر کو اسکول و کالج کے طلبہ نے اسٹیج شو کے ذریعہ پیش کیا جسے سامعین نے کافی سراہا۔گوشہ محل پولس اسٹیدیم میں مختلف عنوانات پر سجائے گے اسٹالس کے ذریعہ طلبہ نے اپنے تعلیم کا اعلی نمونہ پیش کیا ۔ آج تیسرے دن دینیات کے مو ضوع پر اسٹالس سجائے گئے تھے۔ جس میں چھوٹے چھوٹے بچے فراٹے دار انگلش میں دینی امور کے مختلف شعبے پر روشنی ڈالی ۔بعد مغرب اسٹیج شو میں مختلف عنوانات پر ایم ایس کے طلبہ نے اردو ، عربی اور انگریزی زبانوں میں مختصر ڈرامے پیش کئے ۔ روانی کے ساتھ ان زبانوں میں پیش کئے گئے مکالمے نے سامعین کو ایم ایس کی تدریسی تکنیک کو سراہا نے پر مجبور کردیا۔ ایم ایس کے جشن سلور جوبلی کے اختتامی تقریب کے چیف گیسٹ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی تھے۔انہوں نے ایم ایس کے چیر مین کی ستائش کی اور کہا کہ ایم ایس اسکول ، اسکول ہے ۔میری خواہش ہے کہ ایم ایس آگے چل کر یونورسٹی بنے ۔ یہاں سے میڈیسن IAS, ُٰIPS, بنے ۔ آپ ایجوکیشن میں آئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس یونیورسٹی بنے اور دنیاوی اعلی تعلیمی ادارے شکل لے کر ابھرے۔انہوں نے ایم ایس کے چیر مین کو مشورہ دیا کہ وہ IAS کے کوچنگ شروع کرے۔ایم ایس کے چیر مین محمد عبد الطیف خان نے اس موقع پر اپنے اسٹاف ٹیچرس والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا کہ میں اس تمام کامیابی سہرا اپنا اسٹاف ہے اور کہا کہ ہماری اس کامیابی کے پیچھے ایم ایس کے تمام اسٹاف کا تعاون ہے اور انکی محبت اور محنت کا یہ نتیجہ ہے کہ ایم ایس اپنے 25 سال کو کامیابہ سے پورا کر لیا ہے ۔ انہوں نے جذباتی انداز میں ایم ایس کے ابتدائی دور کے کرم فرمائوں کو یاد کرتے ہوئے انکے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے آگے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سال 2021تک ایم ایس اپنے موجود 52 برانچ کو 100 تک کرنے ارادہ کیا ہے۔انہوں  نے مزید کہا کہ ایم ایس کے طلبہ سماج میں بہترین Contributor بنے ، اور انسانیت کے لئے فائدہ مند رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری کو شش ہے ہمارے طلبہ نوبل پرائز winner بنے۔ساتویں مختلف مقابلہ جاتی امتحان کی جانب بھی قدم اٹھائے گااور جلدی ہی ایسے ادارے قائم کرے گا ۔ جائے جہاں سے I AS ، IPS  عدلیہ اور مختلف شعبہ حیات کے لئے مسلم بچوں کو قوم کی نمائندگی کے لئے تیار کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT