Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایم ایل اے کلواکرتی کا سرکاری ہاسپٹل کا دورہ

ایم ایل اے کلواکرتی کا سرکاری ہاسپٹل کا دورہ

5 ڈاکٹرس کی غیر موجودگی پر ناراضگی
کلواکرتی /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومتی چندر ریڈی نے آج سرکاری ہاسپٹل کا دورہ کیا اور یہاں پر علاج کیلئے آنے والے ا فراد سے ملاقات کی اور فرداً فرداً علاج معالجہ اور دوائیوں اور دیگر معائنہ جات کے تعلق سے معلومات حاصل کی ۔ سب نے یہاں کے بارے میں اطمینان ظاہر کیا ۔ لیکن جب ڈاکٹر نے یہاں کے عملے کے تعلق سے انچارج ڈاکٹر سورنا لتا سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ 9 افراد پر مشتمل ڈاکٹرس کا عملہ ہے لیکن صرف 4 ڈاکٹرس موجود تھے ۔ دریافت کرنے پر بقیہ تمام کے رخصت پر ہونے کی اطلاع دی گئی جب ان کے درخواست رخصت طلب کیا گیا تو پیش نہیں کیا گیا اور بتایا کہ ہوسکتا ہے فون پر اس کی اطلاع دی گئی ہوگی ۔ واضح ہوکہ یہاں کے اصل انچارج ڈاکٹر شیورام ہیں ۔ جبکہ وہ بھی موجود نہیں تھے ایم ایل اے نے کہا کہ ان کی آمد کے موقع پر ایسا حال ہے تو بقیہ دنوں میں کیا حال ہوگا ۔ افسوس کا اظہار کیا اور ڈاکٹر سورنا لتا کو حاضری رجسٹر کی پابندی اور دیگر امور کی مکمل نگہداشت کو کہا اور ایم ایل اے نے میڈیا سے بات کئے بغیر چلے گئے ۔ جس کی وجہ سے ان کی ناراضگی ظاہر ہو رہی تھی کہ ان کے آمد کی اطلاع کے باوجود ڈاکٹرس کا یہ حال ہے تو بقیہ دنوں میں ڈاکٹرس کا مریضوں کے ساتھ کیسا سلوک ہوگا ظاہر کرتا ہے اس موقع پر ایم ایل اے کے علاوہ کونسلرس اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT