Wednesday , April 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایم ایل سی امیدوار جناردھن ریڈی کو کامیاب کرنے کی اپیل

ایم ایل سی امیدوار جناردھن ریڈی کو کامیاب کرنے کی اپیل

نارائن پیٹ۔ 16 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے ایم ایل سی امیدوار کاٹے پلی جناردھن ریڈی ہمیشہ آگے رہے ہیں۔ ان انتخابات میں بھی حلقہ ایم ایل سی محبوب نگر، رنگاریڈی، حیدرآباد سے اساتذہ حلقہ ایم ایل سی سے کاٹے پلی جناردھن ریڈی امیدوار ہیں۔ ان کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی ۔ ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نے ضلع پریشد ہائی اسکول کوٹہ کونڈہ میں اساتذہ سے ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نے کہا کہ تحریک تلنگانہ میں اساتذہ کا اہم رول رہا ہے۔ حکومت تلنگانہ نے اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے ہیلتھ کارڈ، پنڈت، فزیکل ٹیچرس کو اسکول اسسٹنٹ کے طور پر ترقی، 16 دن کی خصوصی رُخصت، 90 دن کی چائیلڈ کیر رُخصت، کامن سرویس رولز کی سمت پیش قدمی کرتے ہوئے جی او جاری کئے ہیں۔ کامن سرویس رولز کی سمت پیش قدمی کرتے ہوئے جی او جاری کئے ہیں۔ کامن سرویس رولز کیلئے مرکزی حکومت سے مسئلہ کو رجوع کیا گیا۔ اس موقع پر تلنگانہ پی آر ٹی یو سے وابستہ اساتذہ جناردھن ریڈی، رگھویر، ستیہ نارائن ریڈی، بالرام، رامچندر چاری، رام لنگپا، کرشنا کمار، سری کانت، بالراج اور دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT