Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس کو شکست دینا ضروری : بی وینو گوپال

ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس کو شکست دینا ضروری : بی وینو گوپال

شمس آباد ۔ 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں تلگودیشم رنگاریڈی ایم ایل سی امیدوار بی وینو گوپال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل سی انتخابات میں تلگودیشم پارٹی کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے پر ہی ضلع رنگاریڈی میں ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے تمام ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی ممبرس سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ تلگودیشم کو ہی دیں۔ ٹی آر ایس حکومت صرف عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ ٹی آر ایس کے دور میں ایم پی ٹی سی ممبرس کی پہچان ہی ختم ہوچکی ہے۔ حکومت صرف اعلانات کے ذریعہ انتخابات اور ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ عوام بھی اب حکومت کے اعلانات سے پریشان ہوچکی ہے۔ وقت آ گیا ہیکہ اب ٹی آر ایس حکومت کو سبق سکھایا جائے جس کیلئے تلگودیشم کی کامیابی ضروری ہے۔ اس موقع پر گنیش گپتا چیوڑلہ پارلیمنٹری انچارج، چندرا ریڈی تلگودیشم منڈل صدر، وینکٹیش گوڑ ٹاؤن صدر، گیانیشور یادو، ڈی استاری، مادھوریڈی، سرینواس ایم پی ٹی سی ممبرس کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT