Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایم ایل سی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل

ایم ایل سی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل

میدک 11 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کی ایم ایل سی نشست کے لئے 27 ڈسمبر کو منعقد شدنی انتخابات کے لئے میدک ریونیو ڈیویژن میں شامل اسمبلی حلقہ جات میدک، اندول اور نرساپور کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تینوں اسمبلی حلقوں میں 324 ووٹرس شامل ہیں۔ انتخابات کو پرامن شفافیت کے ساتھ انعقاد کے لئے تمام ضروری انتظامات کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ رائے دہی کا مرکز بوائز جونیر کالج میدک ہوگا۔ آر ڈی او میدک مسٹر ایم ناگیش گوڑ نے ایک پریس نوٹ میں اس بات کا انکشاف کیا۔ انھوں نے کہاکہ ان انتخابات میں میدک اور اندول کے ایم ایل ایز محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی اور پی بابو موہن کو بحیثیت ایکس افیشیو رکن ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔ اسی طرح ڈیویژن میدک میں شامل 18 منڈلوں کے 18 ارکان ضلع پریشد اور 257 ارکان ایم پی ٹی سیز کے علاوہ بلدیہ میدک کے 27 ارکان بلدیہ اور اندول، جوگی پیٹ، نگر پنچایت کے 20 کونسلرس کو بھی ووٹ دینے کا حق حاصل ہے۔ آر ڈی او میدک نے کہاکہ رائے دہی کے لئے سارے ڈیویژن کے ووٹرس کو اپنے حق رائے دہی کے لئے بوائز جونیر کالج انتخابی مرکز کو آنا ہوگا۔ رائے دہی صبح 8 تا شام 4 بجے تک ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT