Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ایم ایل سی منورما دیوی کی درخواست ضمانت مسترد

ایم ایل سی منورما دیوی کی درخواست ضمانت مسترد

گیا (بہار)۔ 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) مکان سے شراب کی بوتلوں کی دستیابی کیس میں آج جنتادل متحدہ کی ایم ایل سی منورما دیوی کی درخواست ضمانت کو مقامی عدالت نے مسترد کردیا ہے جوکہ آدتیہ سچدیو قتل کے اصل ملزم راکی یادو کی والدہ بھی ہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجل منڈلوار نے منورما دیوی کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا۔ قبل ازیں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت نے بھی 24 مئی کو ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ بہار میں نشہ بندی کے نفاذ کی وجہ سے ان کے مکان سے شراب کی بوتلیں دستیاب ہونے پر ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

 

جاٹ تحفظات کمیٹی کے سربراہ
کیخلاف غداری کا مقدمہ
جند۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں عوام کو جاٹ طبقہ کو تحفظات کی فراہمی کے لئے اکساتے ہوئے مبینہ طور پر امن و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خطرہ پیدا کرنے کے الزامات کے تحت جاٹ سنگھرش سمیتی کے سربراہ جسپال ملک اور دیگر 25 افراد کے خلاف پولیس نے غداری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یشپال ملک نے چہارشنبہ کو مقامی جاٹ دھرم شالہ میں منعقدہ جلسہ میں اعلان کیا تھا کہ ایک اور جاٹ ایجی ٹیشن 5 جون سے شروع کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT