Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ایل سی ٹیچرس حلقہ ‘ اہل اساتذہ کو نام رجسٹر کروانے کمشنر بلدیہ کا مشورہ

ایم ایل سی ٹیچرس حلقہ ‘ اہل اساتذہ کو نام رجسٹر کروانے کمشنر بلدیہ کا مشورہ

حیدرآباد ۔24اکٹوبر ( سیاست نیوز) ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کمشنر جی ایچ ایم سی نے تلنگانہ قانون ساز کونسل حلقہ اساتذہ میں شامل اضلاع محبوب نگر ‘ رنگاریڈی و حیدرآباد میں برسر خدمت اساتذہ سے اندرون 5 نومبر بحیثیت ووٹر اپنے نام درج کروالینے کی اپیل کی اور بتایا کہ یکم نومبر 2016 سے قبل کم از کم تین سال بحیثیت ٹیچر کام کرنے والے اساتذہ فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام درج کروانے کے اہل ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کیلئے اہل اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسریا انٹرمیڈیٹ کالجیسٹ ایجوکیشن کے اعلیٰ عہدیدار سے تصدیق شدہ درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ الکٹورل رجسٹریشن آفیسر کے پاس داخل کریں ۔ علاوہ ازیں حیدرآباد ‘  رنگاریڈی ‘ میڑچل ‘ وقارآباد ‘ محبوب نگر ‘ ونپرتی ‘ جوگو لامیا ‘ گدوال ‘ ناگرکرنول اضلاع میں اہل تمام اساتذہ فارم 19 کے ذریعہ اساتذہ 2016 کے ووٹر لسٹ میں بحیثیت ووٹر اپنا نام درج کروالینے کا ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے اساتذہ کو مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT