Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / ایم ایل سی کے فرزند سمیت 3 افراد پر عصمت ریزی کا مقدمہ

ایم ایل سی کے فرزند سمیت 3 افراد پر عصمت ریزی کا مقدمہ

حیدرآباد 8 مئی (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد پولیس نے برسر اقتدار پارٹی کے ایم ایل سی کے فرزند اور دیگر دو کے خلاف مقدمہ بیوٹیشین کی عصمت ریزی کرنے کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ لڑکی جس کا تعلق سنتوش نگر سے ہے ہفتہ کی شب اپنے دوست پریتم ریڈی کے مکان پام میڈوز وِلا پہونچی، شکایت میں لڑکی نے بتایا کہ پریتم ریڈی نے پہلے اُس کی عصمت ریزی کی بعدازاں اپنے ساتھیوں آرؤ ریڈی اور ٹی آر ایس ایم ایل سی مسٹر بھوپتی ریڈی کے فرزند اسنہت ریڈی کو وہاں طلب کیا جہاں پر اُن دونوں نے بھی اُس کا مبینہ طور پر استحصال کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس پیٹ بشیرآباد مسٹر اے سرینواس راؤ نے بتایا کہ سائبرآباد کمشنریٹ سے وابستہ سینئر خاتون پولیس عہدیدار نے متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کیس کے ملزم پریتم ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT