Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ایم ٹی ایس میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ایم ایم ٹی ایس میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد ، حیدرآباد ، لنگم پلی ، سکندرآباد ، فلک نما کے درمیان چلائی جانے والی مضافاتی ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ 10 تا 12 فروری کے درمیان کی گئی خصوصی کارروائی کا مقصد تمام ریلوے مسافرین کو سہولیات فراہم کرتا تھا ۔ چیف کمرشیل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے ایم پپی ریڈی کی نگرانی میں یہ ٹکٹ چیکنگ مہم چلائی گئی ۔ اس میں 130 ٹکٹ چیکنگ عملہ کے ارکان نے حصہ لیا اور 41 ریلوے پروٹکشن فورس کے جوان بھی تھے ۔ جملہ 634 مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا اور 135 کیس درج کئے گئے ۔ جرمانے کے طور پر 1,93,360 روپئے وصول کئے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT