Wednesday , May 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم این سرینواس ، گریٹر حیدرآباد تلگودیشم پارٹی صدر

ایم این سرینواس ، گریٹر حیدرآباد تلگودیشم پارٹی صدر

حیدرآباد۔/17مئی، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد تلگودیشم پارٹی صدر کی حیثیت سے مسٹر ایم این سرینواس کا انتخاب عمل میں آیا۔ تلگودیشم پارٹی جنرل سکریٹری انچارج گریٹر حیدرآباد کی  ٹی ڈی پی امور مسٹر ای پیدی ریڈی نے مسٹر این سرینواس کے انتخاب کا اعلان کیا۔ آج پارٹی کے منعقدہ منی مہاناڈو کے موقع پر گریٹر حیدرآباد تلگودیشم پارٹی قائدین و کارکنوں کی موجودگی میں انہیں صدر کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا۔ انتخابی مبصر کی حیثیت سے پارٹی ترجمان مسٹر کے ودیا ساگر راؤ بھی موجود تھے ۔
بتایا جاتا ہے کہ 24مئی کو تلگودیشم پارٹی کا مہاناڈو پروگرام منعقد ہوگا۔

 

محکمہ عمارات و شوارع میں106 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری
حیدرآباد۔/17مئی، ( آئی این این ) حکومت تلنگانہ نے آج محکمہ عمارات و شوارع میں اسسٹنٹ ایکزیکیٹو انجینئر ( سیول ) زونل کیڈر پوسٹ کے 106 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ یہ تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT