Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ایڈ کے دو سالہ کورس میں داخلے

ایم ایڈ کے دو سالہ کورس میں داخلے

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز)تلنگانہ میں ایم ایڈ کے دو سالہ کورس میں داخلوں کیلئے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ 16 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن کاکتیہ یونیورسٹی پروفیسر ایم کرشنا ریڈی نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے 16 اکتوبر کو خصوصی زمرہ این ایس ایس ، این سی سی، اسپورٹس گیمس، جسمانی معذورین کے علاوہ اساتذہ کوٹہ کے تحت نشستیں پُر کرنے کیلئے بھی کونسلنگ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 16 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے ڈائریکٹر ایڈمیشن آفس کے احاطہ میں داخلہ کونسلنگ کا آغاز ہوگا۔ مزید تفصیلات کاکتیہ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT