Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم اے ( اردو ) عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلہ کونسلنگ

ایم اے ( اردو ) عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلہ کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کے بموجب بروز جمعرات 27 جولائی 3-30 بجے سہ پہر بمقام ڈائرکٹوریٹ پی جی ایڈمیشن ، عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس ، ایم اے اردو ریگولر کے لیے داخلہ کونسلنگ مقرر ہے ۔ ویب آپشن کے ذریعہ نشست حاصل کرنے والے تمام امیدوار تعلیمی اسناد معہ ٹرانسفر سرٹیفیکٹ ، قومیت سرٹیفیکٹ ، اور جدید انکم سرٹیفیکٹ ( اصل اور دو زیراکس کاپیوں کے سیٹس ) کے علاوہ آدھار کارڈ یا کوئی شناختی کارڈ اور مختص فیس کی رقم کے ساتھ وقت مقررہ پر حاضر ہونے کی اطلاع دی ہے ۔۔

اوپن اسکول ایس ایس سی / انٹر کے امتحانات کی فیس ادخال کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : اوپن اسکول سے ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹر میڈیٹ ( اوپن ) کورس کے امتحان میں شرکت کی فیس کے ادخال کی آخری تاریخ 30 جولائی مقرر ہے ۔ اس کی معلومات اور رہنمائی کے لیے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط کریں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT