Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم اے نظم و نسق عامہ اور مطالعاتِ نسواں میں داخلے کی کل آخری تاریخ

ایم اے نظم و نسق عامہ اور مطالعاتِ نسواں میں داخلے کی کل آخری تاریخ

حیدرآباد،7 ؍ جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2017-18 کے لیے شعبۂ نظم و نسق عامہ (Public Administration)، شعبۂ تعلیمات نسواں (Women Education)اور دیگر شعبوں میں ایم اے میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 9؍ جولائی 2017ہے۔ ایم اے کے لیے کسی بھی مضمون سے 40 فیصد نمبروں کے ساتھ گریجویشن کیے ہوئے طلبہ اہل ہوں گے۔ نتائج کے منتظر طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بی اے میں بھی داخلے جاری ہیں۔ بی اے میں داخلہ کے لیے انٹرمیڈیٹ کامیاب طلبہ اور یونیورسٹی پراسپکٹس میں دیئے گئے تسلیم شدہ مدارس کے فارغ طلبہ اہل ہیں۔ حسب گنجائش، لڑکوں اور لڑکیوں کو ہاسٹل کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ تفصیلات www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ نظم و نسق عامہ میں داخلے کے خواہشمند فون نمبر 040-23008327 پر بھی ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT