Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / ایم بی بی ایس انٹرنس ٹسٹ ، پرچہ سوالات کے افشاء کی تردید

ایم بی بی ایس انٹرنس ٹسٹ ، پرچہ سوالات کے افشاء کی تردید

ایمس کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ ، نتائج کا آج اعلان متوقع
نئی دہلی۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) کے ایم بی بی ایس آن لائن انٹرنس امتحان کے پرچہ سوالات کا افشاء نہیں ہوا تھا تاہم ایک مخصوص امتحانی مرکز میں چند امیدواروں نے بعض عہدیداروں کی مدد سے نقل نویسی کی تھی۔ اس امتحان کی تصاویر کے منظر عام پر آنے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ ایمس کے اعلیٰ ذرائع نے کہا کہ نتائج میں تاخیر نہیں ہوگی اور توقع ہے کہ رات دیر گئے ان کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ ایم بی بی ایس کورسس میں داخلوں کیلئے 28 مئی کو ملک بھر کے مختلف مراکز پر انٹرنس ٹسٹ منعقد ہوئے تھے جن میں تقریباً 2.8 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ نتائج کے اعلان کے بعد یہ سرکاری ویب سائیٹ aiimsexams.org اور دیگر 6 ایمس کے ویب سائیٹ پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔ مدھیہ پردیش میں ویاپم اسکام بے نقاب کرنے والے آنند رائے نے 31 مئی کو الزام عائد کیا تھا کہ اس سال ایمس میں داخلوں کے لئے ایم بی بی ایس کورس کے انٹرنس ٹسٹ کے پرچہ سوالات کا افشاء ہوا ہے۔ اس الزام کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT