Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس انٹرنس NEET نیٹ اعلامیہ جاری

ایم بی بی ایس انٹرنس NEET نیٹ اعلامیہ جاری

آن لائن رجسٹریشن کا آغاز۔ 7مئی کو انٹرنس امتحان
حیدرآباد۔ یکم فبروری، ( سیاست نیوز) ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے سال حال سے ملک بھر میں ایک ہی انٹرنس نیٹ NEET ہورہا ہے ۔ سی بی ایس ای (سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن ) نے اس کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ 31جنوری سے فارم آن لائن داخل کئے جارہے ہیں جبکہ آخری تاریخ یکم مارچ ہے۔ ہال ٹکٹ 15اپریل سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انٹرنس امتحان اتوار 7مئی 2017 کو رکھا گیا ہے ۔ نتائج 8جون کو جاری ہوں گے۔ انٹربی پی سی امیدوار جن کی عمر 17سال تا 25سال ہو اہل ہیں۔ اس کا ماڈل ٹسٹ گائیڈنس پروگرام دفتر ’سیاست‘ کے محبوب حسین جگر ہال ، عابڈس پر اتوار 5فبروری 2بجے دن رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT