Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے آج سے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ

ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے آج سے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ

دس فیصد اے زمرہ میں مسلم میناریٹی کالجس میں داخلے ہائی کورٹ فیصلہ پر عمل آوری
حیدرآباد /11 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کی ہیلت یونیورسٹی کے این آر یو ایچ ایس نے ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے نیٹ NEET کامیاب امیدواروں کیلئے اے زمرہ کے دوسرے مرحلے کی ویب کونسلنگ کا اعلامیہ جاری کیا ۔ کالجس کو ویب آپشن دینے کیلئے 12 اگست کو 11 بجے تا 14 اگست شام 5 بجے تک وقت دیا گیا ہے ۔ ریاست بھر کے تمام میڈیکل کالجس گورنمنٹ / پرائیویٹ / میناریٹی کالجس کی مخلوعہ نشستوں پر داخلے دئے جائیں گے ۔ یونیورسٹی حکام نے دس فیصد مسلم امیدواروں کو مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں ’’بی ‘‘ زمرہ کی زائد از دس فیصد نشستوں کو اے زمرہ میں داخلے کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ادارہ سیاست کے تحت سال حال منظم بنانے پر نیٹ NEET کی رہنمائی کی اور کونسلنگ کی ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست ، جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر نے ایم بی بی ایس میں مسلم امیدواروں کو داخلے کیلئے اہم مہم چلائی اور وزیر اعلی تلنگانہ کو مکتوب بھی روانہ کرتے ہوئے نمائندگی کی جس کا دس فیصد کیلئے معزز ہائی کورٹ سے بھی رجوع ہوکر 10 فیصد نشستیں مسلم امیدواروں کو حاصل ہوئی ۔ سرپرستوں کی گروپ کو جناب منظور احمد نے سوشیل میڈیا پر ڈاکٹر غوث صاحب کے تعاون سے کامیابی سے چلایا ۔ کیرئیر کونسلر سیاست ایم اے حمید نے نیٹ کامیاب طلبہ سے دوسرے مرحلے کی ویب آپشن کو حصہ لے کر داخلے حاصل کرنے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT