Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے

ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کی کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے نیٹ کامیاب امیدواروں کو جنہوں نے آن لائن رجسٹریشن کروایا تھا ان کی نیٹ کے محصلہ نشانات آل انڈیا رینک کی بنیاد پر میرٹ لسٹ جاری کردی جس میں 131 نشانات کے جملہ 16,698 امیدوار شامل ہیں ۔ اس میں جو اسٹیٹ رینک یا نمبر دیا گیا اس میں تلنگانہ کے ساتھ اے پی کے امیدوار بھی شامل ہیں جس کی وجہ رینک میں کافی فرق پڑا ۔ مسلم میناریٹی کے اسٹیٹ رینک کو بھی تیار کیا گیا ہے۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر شام 5 بجے تا 7 بجے رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔

بھوپال میں اردو اکیڈیمی کے زیراہتمام خواتین کا آل انڈیا مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( راست ) : اردو اکیڈیمی اور محکمہ ثقافت مدھیہ پردیش کے زیر اہتمام ’ شاہجہاں بیگم تاجور ‘ سلطان جہاں بیگم ، ڈاکٹر شفیقہ فرحت اور شکیلہ بانو بھوپالی کے نام سے منسوب دو روزہ شاندار پروگرام (1) افسانے کا افسانہ (2) مشاعرہ شاعرات (3) شام غزل اور اکیڈیمی کے ذریعے شائع کتب کی رسم اجراء 22 اور 23 جولائی کو اسٹیٹ میوزیم بھوپال میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس عظیم الشان خواتین کے آل انڈیا مشاعرے میں شرکت کے لیے حیدرآباد کی نامور شاعرہ محترمہ تسنیم جوہر کو مدعو کیا گیا ہے جو 21 جولائی کی شب بھوپال کیلئے روانہ ہونگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT