Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس کے لیے 22 جولائی سے اسناد کی تصدیق

ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس کے لیے 22 جولائی سے اسناد کی تصدیق

حیدرآباد میں تین ہیلپ لائن مراکز ، نیٹ کی تلنگانہ کی میرٹ لسٹ پر کونسلنگ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے نیٹ کے امیدواروں کے لیے جنہوں نے کے این آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس میں آن لائن رجسٹریشن کرایا تھا ان کی میرٹ لسٹ جاری کرتے ہوئے ویب کونسلنگ کے پہلے مرحلہ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اسنادات کی تصدیق / تنسیخ 22 جولائی سے شروع کررہی ہے ۔ اس کے لیے چار ہیلپ لائن مراکز بنائے گئے ۔ حیدرآباد میں میرٹ لسٹ اسٹیٹ تلنگانہ رینک کی بنیاد پر تین مقامات پر بنائے گئے جو عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس مرکز فاصلاتی تعلیم ، دوسرا مرکز اے وی کالج دومل گوڑہ ، جے این ٹی یو کوکٹ پلی میں امیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے جس مرکز پر رینک جس تاریخ کو دیا گیا وہاں اسنادات کی تصدیق کے لیے رجوع ہو اور اس کے بعد ہی امیدواروں کو جنہوں نے اسنادات کی تصدیق کروالی انہیں کالج / کورسز کے انتخاب کے لیے ویب آپشن کا موقع دیا جائے گا اور ویب آپشن انٹری کی تواریخ کا شیڈول کرے گا ۔ اس سال تلنگانہ ریاست میں مسلم میناریٹی کالجس دکن ، شاداں اور ڈاکٹر وی آر کے میں بھی اے زمرہ کے لیے ویب کونسلنگ سے داخلے ہوں گے ۔ مسٹر ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے نیٹ کامیاب امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ حکومت اور یونیورسٹی کی ہدایات کے مطابق عمل کریں ۔ میناریٹی سرٹیفیکٹ اور لوکل ایریا سرٹیفیکٹ کی جو شرط پراسپکٹس میں تھی اس کو اب نکال دیا گیا ہے ۔ امیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے تمام اسنادات کی تصدیق کروالیں ۔ اے زمرہ کے بعد بی زمرہ کی علحدہ ویب کونسلنگ کا شیڈول آئے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT