Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / ایم بی بی ایس داخلے ‘آرڈیننس پر حکم التوا سے انکار

ایم بی بی ایس داخلے ‘آرڈیننس پر حکم التوا سے انکار

نئی دہلی 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستوں کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس میں داخلوں کیلئے سال 2016 – 17 کیلئے علیحدہ انٹرنس ٹسٹ کے انقعاد کی اجازت دینے مرکز کا آرڈیننس مشکوک ہے لیکن عدالت نے اس پر حکم التوا جاری کرنے کی ایک درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ ملک کی آدھی سے زیادہ ریاستیں پہلے ہی یہ ٹسٹ منعقد کرچکی ہیں۔ جسٹس اے آر داوے ‘ جسٹس اے کے گوئل اور جسٹس شیو کیرتی سنگھ پر مشتمل ایک بنچ نے کہا کہ یہ تکلیف دہ بات ہے کہ حکومت نے ریاستوں کو علیحدہ انٹرنس منعقد کرنے آرڈیننس جاری کردیا ہے حالانکہ اس سلسلہ میں سپریم کورٹ کے احکام پہیل سے موجود تھے ۔ بادی النظر میں عدالت کا خیال یہ ہے کہ اس آرڈیننس کی برقراری مشکوک ہے ۔ عدالت نے مختلف انٹرنس ٹسٹوں کے کامیاب امیدواروں کی مرکزی کونسلنگ کی بھی درخواست قبول نہیں کی ہے اور کہا کہ نصف سے زیادہ ریاستوں نے اپنے ٹسٹ منعقد کرلئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں آنند رائے کی درخواست کی سماعت ہو رہی تھی ۔ آنند رائے نے ہی مدھیہ پردیش میں ویاپم اسکام کا پردہ فاش کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت ایسا آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتی ہے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے پہلے ہی اس سلسلہ میں احکام جاری کردئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT