Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس میں داخلے پرائیویٹ کالجس کیلئے نیٹ کا لزوم

ایم بی بی ایس میں داخلے پرائیویٹ کالجس کیلئے نیٹ کا لزوم

حیدرآباد۔ 16 جون (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدواروں کو ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے آل انڈیا سطح کے انٹرنس

NEET (نیشنل ایجبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ) 24 جولائی کو مقرر ہے جو سی بی ایس ای سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہوگا۔ تلنگانہ میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ میڈیکل کالجس کے کنوینر کوٹہ کیلئے ایمسیٹ II ہے لیکن بی زمرہ اور دیگر کالجس کا ذکر نہیں ہے۔ گجرات اور دیگر ریاستوں میں پرائیویٹ کالجس کیلئے NEET پر داخلے ہوں گے لہٰذا مائناریٹی طلبہ احتیاطاً NEET بھی لکھ لیں۔ اگر بی زمرہ میں نیٹ پر داخلہ ہوگا تو اہل ہوسکتے ہیں۔ اس کے لئے فارم اور فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جون ہے اور ای۔ چالان فیس کے ادخال کی آخری تاریخ 21 جون ہے۔

TOPPOPULARRECENT