Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم بی بی ایس کے اہلیتی امتحان کیلئے تمام تیاریاں مکمل

ایم بی بی ایس کے اہلیتی امتحان کیلئے تمام تیاریاں مکمل

ملک بھر میں 7 مئی کو 11 لاکھ 35 ہزار 104 طلبہ NEET میں حصہ لیں گے
حیدرآباد۔4مئی (سیاست نیوز) ملک بھر میں 7مئی بروز اتوار 104امتحانی مراکز پر 11لاکھ 35ہزار 104امیدوار NEET 2017میں حصہ لیں گے ۔ ایم بی بی ایس میں داخلہ کے لئے منعقد کئے جانے والے اس قومی اہلیتی امتحان کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور اتوار کے دن شہر حیدرآباد کے علاوہ ورنگل کے ساتھ ملک کے دیگر مراکز پر NEETامتحان کا انعقاد عمل میں لا جائے گا۔ NEET-2017 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے جاری کردہ ہدایات میں سب سے اہم امتحانی مرکز میں داخلہ کے لئے شرائط پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ NEETمیں شرکت کے لئے جاری رہنمایانہ خطوط میں یہ وضح طور پر کہا گیا ہے کہ امتحانی مرکز میں کاغذ کے ٹکڑے‘ جیومیٹری‘ پلاسٹک پاؤچ کیلکولیٹر‘ اسکیل‘ الکٹرانک پین‘ اسکیانر کے علاوہ موبائیل‘ بلو ٹوتھ‘ ائیر فون‘ مائیکرو فون‘ ہیلت بیانڈ لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح امیدوار پاکٹ‘ پرس‘ دھوپ سے بچنے کیلئے لگائی جانے والی عینک‘ بیلٹ اور کیاپ بھی نہیں لگا پائیں گے۔ امیدواروں کے لئے ججاری صلاح کے مطابق امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ انگوٹھی‘ بالیاں‘ چین‘ نکلیس‘ بیاچ‘ پینڈینٹ‘ گھڑی ‘ براسلیٹ‘ کیمرہ وغیرہ بھی ساتھ نہ رکھیں کیونکہ امتحانی مراکز پر یہ قیمتی اشیاء جمع کروانے کی سہولت نہیں ہے۔اس طرح کی کوئی شئے دستیاب ہونے پر امیدوار کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا ۔ NEETمیں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے ڈریس کوڈ کے متعلق بھی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق امیدواروں کو فل آستین کے کپڑے پہن کر امتحان تحریر کرنے کی اجازت حاصل نہیں ہوگی اور نہ ہی بڑے بٹن والے کپڑوں کے ساتھ امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اسی طرح جوتے پہن کر آنے والے طلبہ کو بھی امتحانی مرکز میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی اسی لئے انہیں چپل پہن کر امتحان تحریر کرنا ہوگا۔ جناب محمد اعزاز الرحمن نائب صدرنشین شاداں گروپ آف انسٹیٹیوشنس نے NEET-2017لکھنے والے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ مطمئن ہوکر امتحان تحریر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن سوالات کے جوابات انہیں 100فیصد آتے ہیں انہیں اول وقت حل کرلیں اور پھر ان سولات کی جانب متوجہ ہوں جن سوالات میں انہیں کم خدشہ ہے کیونکہ NEETمیں منفی نشانات بھی دیئے جاتے ہیں اسی لئے اس بات کا خصوصی خیال رکھنا چاہئے۔ ماہرین تعلیم نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ امتحانی مرکز پر قبل از وقت پہنچ جائیں کیونکہ امتحانی مرکز میں داخلہ شروع ہوتے ہی وہ وہاں قطار میں لگ سکیں ۔ قومی اہلیتی امتحانات کی تربیت فراہم کرنے والے ماہرین نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ امتحان کے وقت سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پر پہنچ جائیں تاکہ انہیں وقت پر پہنچنے میں کوئی دشواری نہ ہونے پائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT