Tuesday , April 25 2017
Home / Top Stories / ایم جی آر کی یادگار اور جیہ للیتا کی سمادھی پر حاضری

ایم جی آر کی یادگار اور جیہ للیتا کی سمادھی پر حاضری

خود سپردگی کیلئے روانگی سے قبل جذباتی مناظر ، پارٹی پر بدستور توجہ کا عہد

چینائی۔/15فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے کی سربراہ وی کے ششی کلا نے عدالت میں خود سپردگی کیلئے آج بنگلور روانگی سے قبل اپنی پارٹی کے بانی آنجہانی ایم جی رامچندرن کی راما پورم میں واقع رہائش گاہ اور جیہ للیتا کی سمادھی پر حاضری دی۔ 62سالہ ششی کلا جو چیف منسٹر پنیرا سلوم کے خلاف اقتدار کی سخت رسہ کشی میں ملوث تھیں، رشوت ستانی اور غیر متناسب اثاثوں کے 20سال قدیم مقدمہ میں گذشتہ روز سپریم کورٹ کی طرف سے سزائے قید دیئے جانے ے بعد آج بنگلور روانہ ہوگئیں کیونکہ عدالت میں خود سپردگی کیلئے وقت دینے سے تحت کی ایک عدالت نے آج انکار کردیا تھا۔مرینا بیچ پر واقع جیہ للیتا کی سمادھی پر جذباتی مناظر دیکھے گئے تھے پھول چڑھانے کے بعد وہ کچھ کہتی ہوئی دیکھی گئیں لیکن دھیمی آواز کے سبب سنائی نہیں دیا گیا۔ ششی کلا نے گذشتہ رات تفریحی مقام پر موجود ارکان اسمبلی اوربعد ازاں پوئیس گارڈن رہائش گاپر پر حامیوں سے کہا تھا کہ ’’ مجھے صرف جیل بھیجنا جاسکتا ہے لیکن پارٹی کیلئے میری فکر و تشویش چھینی نہیں جاسکتی میں جہاں کہیں بھی رہوںگی میری تمام تر فکر اور توجہ پارٹی کیلئے ہوگی۔‘‘

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT