Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / ایم جے اکبر کو ہند ۔ خلیج تعلقات کی ذمہ داریاں

ایم جے اکبر کو ہند ۔ خلیج تعلقات کی ذمہ داریاں

نئی دہلی۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اُمور خارجہ کے نو تقرر شدہ مملکتی وزیر ایم جے اکبر کو حکمت عملی کے ایک اہم حلیف علاقہ مغربی ایشیا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے امور سے نمٹنے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مودی حکومت حالیہ عرصہ کے دوران مغربی ایشیا بالخصوص خلیج عرب کے ممالک کے ساتھ ہندوستانی تعلقات میں غیرمعمولی اضافہ کی ہے۔ جرنلسٹ سے سیاست داں بننے والے ایم جے اکبر کو دی جانے والی دیگر اہم ذمہ داریوں میں یوروپی یونین کے علاقہ وسطی یوروپ اور بجز تین بڑے ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی، مغربی یوروپ کے دیگر ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات بھی شامل ہیں۔ ہندوستان کیلئے توانائی طمانیت کے حامل کلیدی علاقہ خلیج عرب میں پچاس لاکھ سے زائد ہندوستانی برسرخدمت ہیں اور مودی حکومت اس علاقہ کے ممالک کے ساتھ ہندوستانی تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے۔ ایم جے اکبر کو مغربی افریقہ اور یوروپی و ایشیا ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ ایم جے اکبر کو خلیجی ممالک اور ان کی سیاست پر کافی عبور حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT