Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / ایم سی ڈی چناؤ میں وی وی پی اے ٹی مشینوں کیلئے عرضی مسترد

ایم سی ڈی چناؤ میں وی وی پی اے ٹی مشینوں کیلئے عرضی مسترد

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج عام آدمی پارٹی کی یہ عرضی خارج کردی کہ 23 اپریل کو مقررہ بلدی چناؤ میں پیپر ٹریل ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جائے اور کہاکہ عدالت اِس طرح کا حکمنامہ لمحہ آخر  جاری نہیں کرسکتی۔ جسٹس اے کے پاٹھک نے کہاکہ وی وی پی اے ٹی سے منسلک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو استعمال کرنے کا حکمنامہ اس طرح آخری لمحات میں جاری نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ یہ انتخابی عمل مفلوج کردینے کے مترادف ہوگا۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے یہ عرضی محمد طاہر حسین نے دائر کی تھی جو ایم سی ڈی چناؤ میں امیدوار ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT