Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ویدا کمار کی الاوہ بی بی پر حاضری

ایم ویدا کمار کی الاوہ بی بی پر حاضری

مسلم سماج کے ساتھ انصاف رسانی کیلئے حکومت پر زور
حیدرآباد۔25اکٹوبر(سیاست نیوز) تعلیمی او رمعاشی پسماندگی کاشکار طبقات کے ساتھ انصاف کے لئے تلنگانہ حکومت کو اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل کو پورا کرنا چاہئے بالخصوص پچھلے ساٹھ سالوں سے معاشی پسماندگی کا شکار مسلم سماج کو حسب وعدہ 12 فیصد تحفظات کی فراہمی حکومت تلنگانہ کی پہلی ذمہ داری ہوگی تاکہ ریاست تلنگانہ کی ترقی میں مسلمانوں کی بھی برابر کی حصہ داری ہوسکے۔ چیرمین تلنگانہ ریسورس سنٹر ایم ویدا کمار نے الاوہ بی بی پر حاضری کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد جو امیدیں پسماندگی کاشکار طبقات کے اندر پیدا ہوئی ہیں ان کو پورا کرنے کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ٹھوس اقدامات درکار ہیں خصوصی طور پر مسلمانوں کو12 فیصد تحفظات کی فراہمی جس کا وعدہ حکمران جماعت نے اپنے انتخابی منشور میں کیا ہے جس کی تکمیل کے ذریعہ پچھلے ساٹھ سالوں سے ناانصافیوں کا شکار مسلم سماج کے ساتھ انصاف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تلنگانہ ریاست کی خوشحالی اورترقی کیلئے ریاست تلنگانہ میں رہنے والے تمام طبقات کی خوشحالی اورترقی ضروری ہے جس کو پورا کرنا حکومت تلنگانہ کی ذمہ داری ہوگی۔ اس موقع پر نگرانکار الاوہ بی بی جناب عارف الدین کی جانب سے چیرمین ٹی آر سی کو امام ضامن بھی پیش کیاگیا۔ صدر سوشیل ویلفیر ڈیولپمنٹ آف انڈیا حیات حسین حبیب ‘ کنونیر ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی ‘ مسلم فرنٹ اسلم عبدالرحمن او ردیگر بھی اس موقع پر موجو دتھے۔

TOPPOPULARRECENT