Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر میںمیںداخلوں کا آغاز

ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر میںمیںداخلوں کا آغاز

محبوب نگر(راست)ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی کالج (خود مختار)محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب کالج ہذا میں ڈگری سال اول( بی اے ،بی کام ،بی ایس سی ) کورسس میں تعلیمی سال 2016-2017ء کے لئے داخلوں کاآغازہوچکاہے۔اس مرتبہ داخلوں کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کیا گیا ہے۔جس کے تحت طلباء و طالبات ریاست تلنگانہ کی6یونیورسٹیوں کے تحت ملحقہ کالجس میں داخلے کے اہل ہیں۔ایم وی ایس کالج میں داخلے کیلئے طلباء کو پالمورو یونیورسٹی کے تحت فارم داخل کرنا ہو گا۔ جس کی فیس 100روپئے رکھی گئی ہے۔آن لائن کیلئے ویب سائٹس  http://dost.cgg.gov.in،آخری تاریخ6جون رکھی گئی ہے۔سیٹ الاٹمنٹ کا اعلان 10جون کو کیا جائیگا۔انٹرمیڈیٹ کامیاب طلباء وطالبات اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے6جون سے قبل اپنی درخواست فارم آن لائن داخل کریں۔کالج ہذا میں اردو میڈیم میں بی اے اور بی کام کے کورسس کا بھی نظم ہے ۔جہاںبی۔اے اردو میڈیم میں(اکنامکس ،پولٹیکل سائنس ،پبلک ایڈمنسٹریشن EPPمیں( 60سیٹیں)اور ہسٹری ،اکنامکس،پولٹیکل سائنس HEPمیں 40(سیٹیں)) دو نوںگروپ میںداخلے جاری ہیں۔ایم وی ایس کالج میں داخلے کیلئے طلبہ کو ویب آپشین میں کالج اور کورس کا انتخاب کرنا ہوگا۔ طلباء و طالبات سے خواہش کی جاتی ہے کہ و ہ اس زرین موقع سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے ای سیوا یا می سیو سے فارم آن لائن داخل کریں ۔مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر عز یز سہیل لیکچرار نظم ونسق وعامہ سے9299655396 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT