Saturday , July 22 2017
Home / سیاسیات / ایم پی جاسوسی ریاکٹ کی تحقیقات پر زور ‘ عآپ

ایم پی جاسوسی ریاکٹ کی تحقیقات پر زور ‘ عآپ

بھوپال 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں جاسوسی ریاکٹ کی سپریم کورٹ کی نگرانی والی ایس آئی ٹی سے تحقیقات کروائی جائیں ۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ بعض گرفتار شدہ ملزمین ‘ بی جے پی ورکرس ہیں۔ دہلی کے وزیر لیبر و پارٹی کے مدھیہ پردیش امور کے نگران گوپال رائے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں جانتا تھا کہ آئی ایس آئی کو پٹھان کورٹ دہشت گرد حملہ کی تحقیقات کیلئے مدعو کرنے والی بی جے پی اپنی صفوں ہی میں پاکستانی ایجنسی کے ایجنٹوں کو پروان چڑھا رہی ہے ۔ یہ حقیقت اس وقت سامنے آئی جب مدھیہ پردیش میں جاسوسی ریاکٹ کا پردہ فاش ہوا ۔ اس کو چھپانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ اس طرح کے افراد آپ کے گھر اور آپ کی پارٹی میں گھس آئے ہیں اور آپ ( بی جے پی ) اس سے واقف نہیں ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT