Monday , May 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم پی جے کی قانونی و مالی امداد

ایم پی جے کی قانونی و مالی امداد

چنچل گوڑہ جیل سے ایک اور سنگاریڈی جیل سے دو قیدی رہا
حیدرآباد ۔ 13 مئی (راست) سلیم الہندی جنرل سکریٹری موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس تلنگانہ و آندھراپردیش کی اطلاع کے مطابق جناب خواجہ معین الدین صدر ایم پی جے کے ہمراہ وہ آج چنچلگوڑہ جیل حیدرآباد اور ڈسٹرکٹ جیل سنگاریڈی پہنچے۔ جیلرس اور جیل کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران جیلرس کی سفارش پر ایم پی جے کی قانونی و مالی امداد کے ذریعہ چنچلگوڑہ جیل حیدرآباد سے ایک اور ڈسٹرکٹ جیل سنگاریڈی سے دو قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی۔ یہ وہ نادار اور غریب قیدی تھے جن کی سزاء کی میعاد مکمل ہوجانے کے باوجود جرمانہ کی رقم ادا نہ کرپانے کی وجہ سے جیل ہی میں قید تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تمام جیلوں سے بے گناہ اور کسی فرد جرم کے بغیر جیل میں محروس ایسے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ گذشتہ 9 سال سے جاری ہے جن کے جیل میں حراست کے دوران اطمینان بخش سلوک کی بنیادپر متعلقہ جیلرس ان کی رہائی کی سفارش کرتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہاکہ اس سال بھی چنچلگوڑہ جیل میں روزہ دار قیدیوں کیلئے ایم پی جے کی جانب سے سحری کے مناسب اور معقول انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ایم پی جے ہیڈکوارٹر پرانی حویلی کے فون نمبر 040-24503818 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT