Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / ایم پی فنڈ کے بارے میں لوک سبھا میں ہنگامہ

ایم پی فنڈ کے بارے میں لوک سبھا میں ہنگامہ

نئی دہلی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج کچھ وقت شوروغل دیکھنے میں آیا جب کانگریس ارکان نے یہ جاننا چاہا کہ ایم پیز کیلئے مختص ایم پی لوکل ایریا ڈیولپمنٹ (ایل اے ڈی) اسکیم میں اضافہ کیوں نہیں کیا جارہا ہے جس کی تجویز ایوان کی ایک کمیٹی نے کی ہے۔ اس بارے میں کمیٹی کے صدرنشین ایم تھمبی دورائے کا کہنا ہیکہ اس ضمن میں جواب دینا حکومت کا کام ہے۔ جب تھمبی دورائے (آل انڈیا انا ڈی ایم کے) جو ڈپٹی اسپیکر بھی ہیں، ایم پی فنڈ اسکیم کے بارے میں کمیٹی کی پانچویں رپورٹ پیش کرنے کیلئے نشست سے کھڑے ہوئے تو کانگریس کے رکن کے سی وینوگوپال نے اس کے مقصد پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے کیا فائدہ ہونے والا ہے۔ ایم پی فنڈ اسکیم میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔ اس پر انہیں بعض ارکان کی تائید بھی حاصل ہوئی۔ تھمبی دورائے نے کہا کہ صدرنشین کمیٹی کی حیثیت سے میں حکومت کو پہلے ہی سفارش پیش کرچکا ہوں کہ سالانہ 25 کروڑ روپئے دیئے جائیں۔ یہی کچھ میں نے سفارش پیش کی ہے۔ اب جواب دینا حکومت کا کام ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت ہی پہل کرسکتی ہے۔
کوئلہ بلاکس میں دھاندلیاں، خانگی فرم قصور وار ثابت
نئی دہلی ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک خصوصی عدالت نے آج چھتیس گڑھ میں واقع کیسلانارتھ کول بلاک کے اختصاص میں مبینہ دھاندلیوں سے متعلق کیس میں رتھی اسٹیل اینڈ پاور لمٹیڈ اور اس کے 3 عہدیداروں کو مجرم گردانا ہے ۔ سی بی آئی کے خصوصی جج بھرت پرشاد نے فرم اور اس کے عہدیداروں منیجنگ ڈائرکٹر پردیپ رتھی ، چیف اکزیکٹیو آفیسر ادت رتھی اور اے جی ایم کشال اگروال کو دفعہ 420 ( دھوکہ دہی ) دفعہ 120-B ( مجرمانہ سازش ) کا مرتکب قرار دیا ۔ خصوصی جج نے ملزمین کو قصور وار قرار دیتے ہوئے انہیں تحویل میں لینے کے لیے حکم جاری کیا ۔ کیس کی آئندہ سماعت کے موقع پر سزا کی نوعیت کا اعلان کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT