Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ایم پی میں قابل تقلید آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر

ایم پی میں قابل تقلید آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر

تلنگانہ سے ممکنہ تعاون کرنے چیف منسٹر چوہان کا ہریش راؤ کو تیقن
بھوپال، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے آج چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی اور 13 ماہ کی قلیل مدت میں پایہ تکمیل نرمدا ۔ کشی پرا دریاؤں سے مربوط لیفٹ اریگیشن پراجکٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ ہریش راؤ نے عہدیداروں کی ٹیم کے ساتھ ریاستی سکریٹریٹ میں چیف منسٹر سے ملاقات کی اور آبپاشی پراجکٹ کے امتیازی خصوصیات سے آگہی حاصل کی۔ اس موقع پر چوہان نے کہاکہ نرمدا ۔ کشی پرا مربوط پراجکٹ 13 ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ نرمدا کا پانی پائپ لائن کے ذریعہ کشی پرا دریا کو سربراہ کیا جارہا ہے۔ انھوں نے تیقن دیا کہ تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر ہونے حکومت مدھیہ پردیش کا مکمل تعاون رہے گا۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ بھی دریائے گوداوری کا پانی لیفٹ اریگیشن کے ذریعہ استفادہ کرنا چاہتی ہے۔ چونکہ یہ پانی فی الحال نہروں کے ذریعہ منتقل کیا جارہا ہے جس کے دوران کافی پانی ضائع ہورہا ہے۔ انھوں نے آبپاشی، زراعت، خواتین کے اختیارات کے شعبہ میں ریاستی حکومت کے گرانقدر کام کی ستائش کی اور حکومت تلنگانہ بھی ترجیحی بنیادوں پر آبپاشی پراجکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT