Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایم پی ٹی سی نے کچرے کی صفائی کا کام انجام دیا

ایم پی ٹی سی نے کچرے کی صفائی کا کام انجام دیا

گمبھی راؤ پیٹ۔ 12 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم پی ٹی سی رکن گمبھی راؤ پیٹ نمبر II لکی ریڈی کملاکر ریڈی نے گرام پنچایت کے تین پہیے والے رکشے کے ذریعہ گاندھی چوک، دیگر مقامات پر گزشتہ کئی دنوں سے جمع شدہ کچرے کی اپنے ہاتھوں کے ذریعہ صفائی انجام دی۔ اس موقع پر کملاکر ریڈی نے سیاست نیوز کو بتایا کہ ایک طرف گرام پنچایت مزدوروں کی ہڑتال کی وجہ جگہ جگہ کچرے کے انبار ہیں تو دوسری طرف یوم آزادی کی تقریب کیلئے چند دن باقی رہ گئے ہیں اور یوم آزادی کے موقع پر طلبہ بعض مقامات پر پربھارت بھیری میں حصہ لیتے ہوئے گشت کرتے ہیں۔ ایسے میں کچرے کی موجودگی کے سبب اس کا اثر ان طلبہ کی صحت پر ہوگا لہذا آج  میں نے خود مزدور بن کر گاندھی چوک کے قرب و جوار میں موجود کچرے کی صفائی انجام دی جبکہ میں مزید دو دنوں تک اس طرح کی صفائی کا کام انجام دوں گا تاکہ یوم آزادی کے موقع پر اہم علاقوں میں کچرے کے انبار نظر نہیں آئیں۔ ایم پی ٹی سی رکن کملاکر ریڈی نے اپنی جانب سے کچرے کی صفائی کا کام انجام دیتے ہوئے عوامی توجہ حاصل کی اور عوام نے ان کی ستائش کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT