Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ڈی ایف 2014 ء کے رجسٹریشن کی برخاستگی

ایم ڈی ایف 2014 ء کے رجسٹریشن کی برخاستگی

حیدرآباد 24 جولائی (دکن نیوز) میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے سال 2014 ء کے دوران مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے پیامات کے رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے والدین جنھوں نے 2014 ء میں رجسٹریشن کروائے تھے وہ پیامات طے نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ نئے رجسٹریشن کروالیں۔جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم کے بموجب صرف 2015 ء اور 2016 ء تک کروائے گئے رجسٹریشن ہی ملاحظہ کیلئے رکھے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT