Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایم ڈی اے پی جینکو وجے آنند کو ’’گولڈ ایوارڈ‘‘

ایم ڈی اے پی جینکو وجے آنند کو ’’گولڈ ایوارڈ‘‘

حیدرآباد ۔ 7 مئی (این ایس ایس) منیجنگ ڈائرکٹر اے پی جینکو اینڈ سی ایم ڈی اے پی ٹرانسکو کے وجے آنند آئی اے ایس کو اے پی برقی شعبہ میں بہترین خدمات انجام دینے پر گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان ایوارڈس کو حاصل کرنے والوں میں ایم سوجیا کمار چیف جنرل منیجر (ایڈمنسٹریشن آئی ایس اینڈ ای آر پی) پی اشوک کمار ریڈی، جنرل منیجر (آئی ٹی اینڈ ای آر پی) نے آر کے دوبے سابق سی ایم ڈی کنارہ بینک اور چیف اپ اڈوائزر آف گرین ٹیک فاونڈیشن سے اے پی جینکو کی جانب سے ہوٹل سہارا اسٹار ممبئی میں منعقدہ چھٹویں سالانہ گرین ٹیک ایچ آر ایوارڈس 2016ء کے دوران حاصل کیں۔ کے وجے آنند ایم ڈی اے پی جینکو وی ایم ڈی ؍ اے پی ٹرانسکو کو ملازمین کے ساتھ بہترین تال میل کے ذریعہ برقی پیداوار میں بہتری کے تئیں اعزاز سے نوازا گیا۔

TOPPOPULARRECENT