Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینا ایوانویچ کی جرمن ساکر اسٹار شوینسٹیگر سے شادی

اینا ایوانویچ کی جرمن ساکر اسٹار شوینسٹیگر سے شادی

وینس (اٹلی) ، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کی کھلاڑی اینا ایوانویچ نے جرمن ساکر اسٹار باسشن شوینسٹیگر سے وینس میں منعقدہ پُرشکوہ تقریب میں شادی رچالی ہے۔ 28 سالہ سربیائی اسٹار اور مانچسٹر یونائیٹیڈ کے 31 سالہ مڈفیلڈر کی رومانی دوستی 2014ء سے قائم تھی اور دونوں نے یورو 2016ء چمپئن شپ کے اختتام کے دو روز بعد منگل کو وینس سٹی ہال میں ایک دوسرے سے عہد و پیماں کا تبادلہ کرلیا۔ سابقہ فرنچ اوپن چمپئن دلہن نے بوہیمیائی طرز کا سفید لباس زیب تن کیا جبکہ دلہا نیوی سوٹ میں ملبوس تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ نوبیاہتا جوڑا اپنا استقبالیہ کہاں منعقد کررہا ہے جیسا کہ وہ اپنی شادی کے دن کے تعلق سے بھی بہت رازداری سے کام لئے ہیں۔ نہایت مسرور نیا جوڑا شادی کی تقریب سے کشتی کے ذریعے روانہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT