Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / ایندھن کی قیمت میں 75 فیصد گراوٹ لیکن عوام محروم

ایندھن کی قیمت میں 75 فیصد گراوٹ لیکن عوام محروم

نئی دہلی ۔ /7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں تیل کی ریکارڈ پیداوار ، یورو زون کی طلب میں کمی اور چین و برازیل کی ابھرتی مصیبتوں کے علاوہ ایران کے بین الاقوامی مارکٹ میں داخلے نے کروڈ آئیل کی قیمت میں بے تحاشہ کمی کردی ہے ۔ جولائی 2014ء میں تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل تھی جو جنوری 2016 ء میں 26 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔ اس طرح 15 ماہ میں 75 فیصد گراوٹ آئی ۔اس کے باوجود ہندوستانی عوام کو تیل کی قیمت میں گراوٹ کا راست فائدہ نہیں ہورہا ہے ۔ عالمی سطح پر جب کروڈ تیل کی قیمت 11 سال میں سب سے کم سطح تک پہنچ گیئں اس وقت عوام کو راست اس کا فائدہ پہنچانے کی بجائے مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اکسائز ڈیوٹی اور اضافی قدر ٹیکس (ویاٹ) میں اضافہ کردیا اور سارا فائدہ انہیں حاصل ہورہا ہے ۔
حافظ الاسد کا انتقال 2000 میں ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT