Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ہدایت پر سریجیت برطرف

اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ہدایت پر سریجیت برطرف

نئی دہلی۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )سبراتا پال ڈوپنگ اسکینڈل ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے ڈاکٹر سریجیت کمال کو لے ڈوبا جن کو نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ہدایت پر برطرف کر دیا گیا۔ ان کی جگہ فوری طور پر پونیت کینچپا گری اپا کو ہندوستانی انڈر 23 فٹ بال ٹیم کا ڈاکٹر مقرر کر دیا گیا ہے جو 19جولائی کو قطر میں شروع ہونے والے اے ایف سی انڈر 23 چیمپئن شپ 2018 کوالیفائرز کیلئے فرائض انجام دیں گے۔بتایا گیا ہے کہ سریجیت کمال گول کیپر سبراتا پال کو استعمال کروائی جانے والی ادویات میں احتیاط نہیں کر سکے تھے۔

TOPPOPULARRECENT