Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / اینٹی کرپشن سمیتی کے نام عوام کو ٹھگنے پر وکیل گرفتار

اینٹی کرپشن سمیتی کے نام عوام کو ٹھگنے پر وکیل گرفتار

خواتین کو دھوکہ ، خود ساختہ پی آر او کے خلاف بھی کارروائی
حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) انسداد رشوت ستانی سمیتی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے ایک وکیل اور خود ساختہ پی آر او کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 45 سالہ این چندرا شیکھر کو گرفتار کرلیا جو کتہ پیٹ کے اپارٹمنٹ میں رہتا تھا ۔ پولیس کے مطابق جس اپارٹمنٹ میں اس کا قیام تھا اس میں اس وکیل نے ایک دفتر کو قائم کیا تھا ۔ اینٹی کرپشن سمیتی کے نام سے دفتر قائم کرتے ہوئے خود کو نیشنل ڈپٹی پبلک ریلیشن آفیسر قرار دے رہا تھا ۔ اس شخص کے بلند بانگ دعوؤں سے متاثر ہوکر خواتین اس سے رجوع ہوئیں ۔ رانی نامی خاتون کے مکان پر موجودہ قرض کے لیبل اور اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے اس سے ایک لاکھ حاصل کیا اور خود کو اس شخص نے کمشنر بی ایم ایم سی جناردھن ریڈی کا ساتھی قرار دیا تھا ۔ اس کے علاوہ خاتون کے مکان کے دوسرے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے ایک 4 لاکھ 40 ہزار کا خرچ بتایا تھا ۔ اس مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے رانی نے 12 تولہ طلائی زیورات کو رہن رکھتے ہوئے رقم ادا کی تھی ۔ تاہم چندرا شیکھر صرف وقت ٹالتا رہا۔ اس کے علاوہ مکان خریداری کیلئے قرض کی ضرورت کیلئے رجوع ہونے والی ایک اور خاتون کلپنا سے اس نے قرض کی اجرائی کیلئے 5 لاکھ روپئے حاصل کیا ۔ تاہم کام نہ ہونے پر اس خاتون نے رقم واپس کرنے کیلئے زور دینا شروع کیا اور مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا ۔ پولیس کے مطابق یہ وکیل گذشتہ 3 سال سے مفرور تھا ۔ پولیس چیتنیہ پوری کا کہنا ہے کہ چندرا شیکھر کی گرفتاری کے بعد اسکے خلاف مزید شکایتی وصول ہوسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT