Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینڈرسن اور اسٹوکس سے فرق پڑنا ممکن : اکرم

اینڈرسن اور اسٹوکس سے فرق پڑنا ممکن : اکرم

اسلام آباد ، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم نے نیشنل ٹیم کو دوسرے ٹسٹ میں بھی متحد ہوکر کھیلنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جیمز اینڈرسن اور بین اسٹوکس کی واپسی سے انگلینڈ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور یہ دونوں کھلاڑی فرق پیدا کرسکتے ہیں۔ اکرم نے نجی ٹی وی چیانل سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کو اگلے میچ میں زیادہ محتاط اور یکجا ہوکر کھیلنا ہوگا کیونکہ انگلینڈ اگلے میچوں میں واپسی کرسکتا ہے۔ انگلینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں مہمانوں کے ہاتھوں 75 رنز کی شکست کے بعد تجربہ کار فاسٹ بولر اینڈرسن، آل راؤنڈر اسٹوکس اور لیگ اسپنر عادل رشید کو دوسرے ٹسٹ کیلئے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ ایک سوال پر اکرم نے کہا کہ انگلش ٹیم میں ثقلین مشتاق کی موجودگی سے بھی فرق پڑے گا کیونکہ وہ پاکستانی ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں سے واقف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ثقلین انگلش بلے بازوں کو خصوصاً یاسر شاہ کو قابو کرنے کے گُر بتائیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کو کہاں پر اور کیسے قابو کرنا ہے۔
آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹسٹ
سری لنکا اسکواڈ میں چار نئے کھلاڑی
کولمبو ، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکن سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ کیلئے آج انجیلو میتھیوز زیرقیادت 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جو کافی تبدیلیوں کے بعد چار نئے کھلاڑیوں کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ اسیتھا فرنانڈو، وشوا فرنانڈو، لکشن سنداکن پیسرز ہیں جبکہ بیٹسمن روشن سلوا بھی چار نئے کھلاڑیوں میں سے ہیں۔ یہ تمام انگلینڈ لائنز اور پاکستان اے کیخلاف حالیہ ٹرائی سیریز میں سری لنکا A اسکواڈ کا حصہ تھے۔ پہلا ٹسٹ 26 جولائی سے پالیکلے میں مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT