Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینڈرسن اور بیل کی پی ایس ایل میں شرکت یقینی

اینڈرسن اور بیل کی پی ایس ایل میں شرکت یقینی

دبئی ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بولر جیمز اینڈرسن اور بلے باز ایان بیل نے پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) میں شرکت کی حامی بھر لی ہے جبکہ انگلش کپتان الیسٹر کک معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق اینڈرسن اور بیل نے پی ایس ایل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرکے اپنی شرکت یقینی بنادی ہے۔ تاہم کپتان الیسٹر کک کی انتظامیہ سے بات چل رہی لیکن تا حال ان کی شرکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی نیلامی معاہدے کے تحت اگلے ماہ دسمبر میں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT