Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینڈرسن دوسرے ٹسٹ میں شرکت کیلئے پرعزم

اینڈرسن دوسرے ٹسٹ میں شرکت کیلئے پرعزم

راجکوٹ۔10نومبر (سیاست ڈاٹ کام)زخموں سے صحتیابی کے بعد دورہ ہند کیلئے انگلش ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے سیریز کے دوسرے ٹسٹ میں واپسی پر نگاہیں مرکوز کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران ان کی صحت کی بحالی معمول کے مطابق رہی ہے اور فی الحال کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا لیکن ایک ہفتے کے دوران وہ خود کو مکمل طور پر فٹ کر کے میزبان ٹیم کیخلاف مقابلے کیلئے تیار کر لیں گے۔
حسیب کے نام نوجوان اوپنر کا ریکارڈ
راجکوٹ۔10نومبر (سیاست ڈاٹ کام)انگلش اوپنر حسیب حمید انگلینڈ کے کم عمر ٹسٹ اوپنر بن گئے جیسا کہ  انھوں نے 19 برس اور 297 دن کی عمر میں اپنا پہلا ٹسٹ کھیل کر کے لین ہٹن کا ریکارڈ توڑ دیا جنھوں نے 1937 میں لارڈز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 21 برس اور تین دن کی عمر میں کریئر کا آغازکیا تھا۔ مجموعی طور پر حسیب انگلینڈ کی جانب سے ٹسٹ کریئر کا آغاز کرنے والے پانچویں کم عمرترین کرکٹر ہیں۔ حسیب حمید کے آباؤ واجداد کا تعلق بھی راجکوٹ سے ہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT