Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینڈرسن ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر

اینڈرسن ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر

اولڈ ٹریفورڈ  ۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ ٹسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر بن گئے ، انہوں نے آسٹریلیا کے گلین میگراتھ کی 289 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ ہوم گراؤنڈ پر دنیا کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر بن گئے۔ مانچسٹر ٹسٹ میں جیمز اینڈرسن نے پاکستان کے اظہر علی کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اینڈرسن کی ہوم گراؤنڈ پر وکٹوں کی تعداد 291 ہوچکی۔ انہوں نے آسٹریلیائی سابق فاسٹ بولر گلین میگراتھ کا ریکارڈ توڑا۔ جیمز اینڈرسن سے پہلے اس ریکارڈ پر 289 شکار کیساتھ  میگراتھ کا قبضہ تھا۔ اینڈرسن 458 وکٹوں کیساتھ انگلینڈ کے نمبرون اور دنیا کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں  چھٹے مقام پر  ہیں۔
پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز سابق کپتان عمران خان کے پاس ہے۔ عمران نے خان نے اپنی 362 ٹسٹ وکٹوں میں سے 163اپنی سرزمین پر حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT