Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینڈی دوسرا اولمپک گولڈ جیتنے والے پہلے ٹینس اسٹار

اینڈی دوسرا اولمپک گولڈ جیتنے والے پہلے ٹینس اسٹار

ریو ڈی جنیرو ، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے اولمپکس کے ٹینس ایونٹ میں مسلسل دوسری بار طلائی تمغہ جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ برطانوی اسٹار برازیل میں جاری ریو اولمپکس میں ٹینس مینس سنگلز کے فائنل میں ارجنٹائن کے یوان مارٹن ڈیل پوٹرو کے خلاف کامیابی حاصل کرکے اولمپک مقابلوں میں مسلسل دوسری بار گولڈ میڈل جیتنے والے ٹینس کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل اینڈی نے پہلی بار 2012ء لندن اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 29 سالہ اینڈی اور حال ہی میں انجری سے صحت یاب پوٹرو کے درمیان چار گھنٹے طویل مقابلہ ہوا ، جس میں اینڈی نے 7-5، 2-6، 6-4، 7-5 سے فتح درج کرائی اور پوٹرو کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT