Monday , April 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اینڈی مرّے عالمی نمبر 1 برقرار ، جوکویچ کو شکست

اینڈی مرّے عالمی نمبر 1 برقرار ، جوکویچ کو شکست

لندن ، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے پانچ مرتبہ کے چمپئن نواک جوکویچ کو اپنے پہلے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ سال 2016ء کا اختتام بطور عالمی نمبر 1 کر دیا ہے۔ لندن کے O2 اَرینا میں انتہائی بے چینی سے انتظار کئے جانے والے اس فائنل میچ میں اینڈی مرے نے جوکویچ کو 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ اینڈی نے اس موقع پر کہا: ’’’میں جیتنے پر بہت خوش ہوں اور عالمی نمبر ایک ہونا میرے لئے بہت خاص ہے۔ اس قسم کے میچ میں نواک جوکویچ کے خلاف کھیلنا بہت زبردست ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی جوکویچ کا ٹینس اسٹار روجر فیڈرر کا لگاتار چھ بار اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز جیتنے کا سفر بھی ختم ہوگیا۔ وہ اس سے قبل لگاتار چار بار یہ اعزاز جیت چکے ہیں۔ جوکویچ اور اینڈی کے درمیان کھیلے گئے گزشتہ 34 میچوں میں برطانوی اسٹار دس میچز جیت چکے ہیں۔ اینڈی کا کہنا ہے، ’’ ہم اس سے قبل گرانڈ سلام فائنلز اور اولمپکس میں آمنے سامنے ہو چکے ہیں لیکن میں اس جیت پر بہت خوش ہوں۔‘‘ اینڈی نے مزید کہا: ’’’یہ وہ لمحہ ہے جس کا میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا۔‘‘ سترہ ہزار

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT