Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / این آئی اے دورہ کیلئے پاکستانی جواب کا انتظار

این آئی اے دورہ کیلئے پاکستانی جواب کا انتظار

نئی دہلی 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان ‘ این آئی اے کی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پاکستانی جواب کا منتظر ہے تاکہ پٹھان کوٹ حملوں کی تحقیقات میں ہوئی پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے ۔ واضح رہے کہ تین ہفتے قبل معتمد خارجہ جئے شنکر نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا ۔ پاکستانی معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری کے ساتھ ملاقات میں 26 اپریل کو جئے شنکر نے پٹھان کوٹ تحقیقات میں پیشرفت پر نظر ثانی کی ضرورت ظاہر کی تھی جس کیلئے ہندوستان کی این آئی اے کو پاکستان کا دورہ کرنا ہوگا ۔ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم اس مسئلہ پر پاکستان کے رد عمل کا جائزۃ لے رہے ہیں اور تفصیلات کو قطعیت دی جائیگی ۔ قومی تحقیقات ایجنسی نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ پٹھان کوٹ حملہ کے سلسلہ میں پاکستان کا دورہ کرنا چاہتی ہے۔
آنندی بین پٹیل کی چیف منسٹر گجرات کے عہدہ سے استعفیٰ کی تردید
اندور ؍ احمدآباد 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل نے آج اخبارات میں شائع شدہ اِس اطلاع کی تردید کی کہ بی جے پی اُن کی علیحدگی پر غور کررہی ہے تاکہ پارٹی کے کسی اور قائد کو ریاست کا چیف منسٹر مقرر کیا جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ وہ اندور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ وہ یہاں جاری سم ہستا کمبھ میں شرکت کے لئے اُجین آئی تھیں اور مذہبی رہنما بھیو مہاراج سے ملاقات کی تھی۔ اُنھوں نے ذرائع ابلاغ پر الزام عائد کیاکہ وہ اُنھیں اور ریاستی وزیر صحت نتن پٹیل کے دورہ دہلی کو مربوط کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT