Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / این آئی اے عہدیداروں کو اردو اور عربی زبانوں کی تربیت

این آئی اے عہدیداروں کو اردو اور عربی زبانوں کی تربیت

کولکتہ ۔ 14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی تحقیقاتی محکمہ ( این آئی اے ) کے عہدیداروں کو اردو ‘ عربی اور فارسی زبان سکھائی جارہی ہے تاکہ دہشت گرد تنظیموں جیسے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے مشرقی ہندوستان کے علاقہ میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کیا جاسکے ۔ عربی ‘ اردو اور فارسی جاننے کی اہمیت کا پہلی بار احساس اُس وقت ہوا جب کہ کھگراغ بم دھماکہ ہوا ۔ یہ واقعہ 2014ء میں مغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم میں پیش آیا تھا ۔ این آئی اے کو واقعہ کی تحقیقات کا کی ذمہ داری سپرد کی گئی تھی لیکن اس کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ جب کہ کثیر مقدار میں لٹریچر فارسی ‘ اردو اور عربی زبانوں میں تھا ۔ کھگراغ دھماکہ 2014ء کی تحقیقات کے دوران متعدد ورقیہ اور لٹریچر ضبط کیا گیا جو اردو اور عربی زبانوںمیں تھا ۔ اُسی وقت این آئی اے کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ تمام عہدیدار جو اس دھماکہ کی تحقیقات کررہے تھے ان زبانوں سے ناواقف تھے ۔ این آئی اے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہمارے عہدیداروں اور تحقیقات کنندوں کو انگریزی اور ہندی کے علاوہ اپنی مادری زبان کی واقفیت ہے لیکن کسی اور زبان سے وہ لوگ واقف نہیں ہیں جب کہ انسداد دہشت گردی اقدامات میں کئی زبانوں کا سامنا ہوتا ہے ۔ جاریہ سال کے اوئل میں این آئی اے نے یونیورسٹی سے ربط پیدا کر کے پروفیسر س کو روانہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT