Saturday , July 29 2017
Home / ہندوستان / این آئی اے ٹیم بھوپال پہنچ گئی

این آئی اے ٹیم بھوپال پہنچ گئی

نئی دہلی۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم آج بھوپال پہنچ گئی ہے جو مدھیہ پردیش میں ہوئے ٹرین بم دھماکے کی تحقیقات کررہی ہے۔ اسے دہشت گرد حملہ سمجھا جارہا ہے۔ این آئی اے کے عہدیدار توقع ہے کہ شاجا پور ضلع میں واقع جابری ریلوے اسٹیشن کا دورہ کریں گے جو بھوپال سے تقریباً 60 کیلومیٹر دور واقع ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے عہدیداروں نے مدھیہ پردیش پولیس سے تبادلہ خیال کیا اور دھماکہ کے سلسلے میں معلومات حاصل کیں۔
ہند۔نیپال سرحد پر ہائی الرٹ
سدھارتھ نگر۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج علی الصبح آئی ایس آئی ایس کے مشتبہ دہشت گرد کی نکاؤنٹر میں ہلاکت کے بعد نیپال سرحد سے متصل مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور اور پیلی بھیت اضلاع کی 550 کلومیٹر لمبی بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات سشستر سیما بل اور پولیس بین الاقوامی سرحد سے آنے جانے والے ہر شخص کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے ۔سرحد کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT