Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / این آئی اے کی عدالت کا مسعود اظہر اور دیگر 3 کو اشتہاری ملزم قرار دینے کا اعلان

این آئی اے کی عدالت کا مسعود اظہر اور دیگر 3 کو اشتہاری ملزم قرار دینے کا اعلان

نئی دہلی۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کی این آئی اے کی ایک عدالت نے پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور دیگر تین افراد کو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا۔ انہیں ہدایت دی گئی کہ 9 مارچ کو گزشتہ سال کے پٹھان کوٹ ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر بے رحمانہ حملے کے سلسلے میں عدالت کے اجلاس پر سماعت کیلئے پیش ہوں۔ این آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ موہالی میں خصوصی عدالت نے مسعود اظہر ، ان کے بھائی مفتی عبدالرؤف اصغر ،شاہد لطیف اور کاشف جان کو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کے مقدمہ کی سماعت کیلئے عدالت کے اجلاس پر حاضر ہونے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT