Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / این آئی اے کی وجہ سے کشمیر میں سنگباری میں کمی

این آئی اے کی وجہ سے کشمیر میں سنگباری میں کمی

نکسل ازم ‘ تخریب کاری اور دہشت گردی میں بھی کمی کا رجحان ۔ راج ناتھ سنگھ کا خطاب

لکھنو 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں این آئی اے کے رول کی وجہ سے سنگباری کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سال میں نکسل ازم ‘ دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے ۔ راج ناتھ سنگھ یہاں این آئی اے کے دفتر اور رہائشی کامپلکس کا افتتاح انجام دینے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے جموں و کشمیر میں این آئی اے کے رول کو دیکھا ہے ۔ جہاں سنگباری کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔ ہم نے ہندوستان کی سکیوریٹی کو برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے اور اس کیلئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ہم چیلنجس کو قبول کرینگے اور گذشتہ تین سال کے دوران نکسل ازم ‘ دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نکسل ازم ‘ دہشت گردی اور تخریب کاری کو شکست دینگے ۔ گذشتہ تین سال کے دوران شمال مشرقی علاقہ میں تخریب کاری کے واقعات میں 75 فیصد تک کمی آئی ہے ۔ اسی طرح نکسل ازم کے واقعات میں 35 – 40 فیصد کی کمی آئی ہے ۔ دہشت گردی کے فنڈنگ وسائل کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم فرضی کرسنی کے ذرائع کو روک دیں اور دہشت گردی کی فنڈنگ روک دیں تو یہ دہشت گردی کیلئے بڑا دھکا ہوگا ۔ این آئی اے اس معاملہ میں بھی بہترین کام کر رہی ہے ۔ اس کے نام سے ہی دہشت گردی کی فنڈنگ کرنے والوں میں ہیبت طاری ہوجاتی ہے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر یو پی آدتیہ ناتھ نے تجویز کیا کہ این آئی اے اور ریاستی ایجنسیوں کے مابین ہر چھ ماہ میں ایک اجلاس منعقد کیا جانا چاہئے ۔ اس تجویز پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بہتر تال میل کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوتی اور اطلاعات کے تبادلہ کا یہ تسلسل ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ لکھنو کا دفتر اور رہائشی کامپلکس ملک میں این آئی اے کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا کامپلکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثبت علامت ہے کہ اس تقریب میں چیف منسٹر آدتیہ ناتھ بھی موجود ہیں۔
انہوں نے 10 تا 12 کروڑ ارکان ہونے بی جے پی کے دعوی کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ اگر اتنی تعداد میں ارکان ہیں تو پارٹی فنڈز جمع کرنے میں ان کا رول بہت کم کیوں ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT